ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج میں پی یو سی طلبا و طالبات کے لئے  سی ای ٹی نمائشی امتحان کا انعقاد

بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج میں پی یو سی طلبا و طالبات کے لئے  سی ای ٹی نمائشی امتحان کا انعقاد

Mon, 15 May 2023 19:49:39    S.O. News Service

بھٹکل:15؍ مئی (ایس اؤ نیوز )انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (AITM)کے زیراہتمام 13مئی کو انجنئیرنگ کالج میں پی یو سی دوم کے طلبا کےلئے تجرباتی طورپر علامتی سی ای ٹی امتحان کا انعقاد کیا۔ خیال رہے کہ امسال 20اور21 مئی کو سی ای ٹی امتحانات منعقد ہونے جارہے ہیں۔

ماک امتحان کے لئے 164طلبا وطالبات نے رجسٹریشن کرایا جس میں 101طلبا و طالبات ماک امتحان میں شریک ہوئے۔ امتحان میں  بھٹکل، بیندور، ہوناور اور کمٹہ سمیت مختلف مقامات کے 12پی یو کالجوں کے طلبا شریک تھے۔ امتحانات کے بعد کالج پرنسپل ڈاکٹر فضل الرحمن نے نمائشی امتحان منعقد کئے جانے متعلق بتایا کہ مئی 20اور21کو ریاست بھر میں انجنئیرنگ کالج میں داخلوں کےلئے سی ای ٹی امتحانات ہونےجارہےہیں۔ اس سلسلےمیں ہمارے پاس پڑوس کالجوں کے طلبا کی رہنمائی اور انہیں تجربہ حاصل کرنے کےلئے یہ ماک امتحان منعقد کیاگیا ۔ اسی طرح کالج پرنسپل نے انجمن انجنئیرنگ کالج کی طرف سے طلبا و طالبات کےلئے دی جانے والی مختلف اسکالرشپ اور سہولیات کا تذکرہ کیا۔ کالج کے صدرشعبہ میکانیکل ڈاکٹر اننت مورتی شاستری نے  موجودہ دور میں انجنئیرنگ تعلیم کی اہمیت اور میسر مواقع پر روشنی ڈالی۔ الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس کے صدر شعبہ پروفیسر انیل کڈلے نے پرزنٹیشن کے ذریعے مصنوعی انٹلی جنس(AI) کے اپلی کیشن پیش کئے۔ سول انجنئیرنگ کے صدر شعبہ پروفیسر چدانند نائک کی نگرانی میں یہ ماک امتحانات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے۔


Share: